اوکاڑہ:عثمان بلاک میں گھر کے کمرے میں آگ لگ گئی، 3افرادکو ریسکیو1122نے بحفاظت باہر نکال لیا

46

اوکاڑہ،28جون(اے پی پی ):علی آئی ہسپتال کے قریب عثمان بلاک میں گھر کے کمرے میں آگ لگ گئی،گھر میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے تین افراد گھر میں پھنس گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے تقریباً آدھے گھنٹہ فائر فائٹنگ کر کے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا اور گھر میں پھنسے افراد کو بحفاظت گھر سے باہر نکال لیا۔ گھر والوں کے مطابق آگ نامعلوم وجہ سے لگی۔