اوکاڑہ،24 جون (اے پی پی): نواحی علاقہ6 فور ایل کے قریب واقع اینٹوں کے بھٹے پر رکھے کوئلے اور مکئی کے سٹاک میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو فائر وہیکلز فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے پانی کی مدد سے آدھے گھنٹہ سے کم وقت میں فائر فائٹنگ کر کے سٹاک میں لگنے والی آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا، لوگوں کے مطابق آگ نامعلوم وجہ سے لگی۔