اوکاڑہ، 23جون (اے پی پی): نواحی قصبہ نول پلاٹ میں 35 فٹ گہرے کنویں میں 35 سالہ شخص گر گیا، ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت سے بحفاظت باہر سے نکال لیا،اور ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کنویں میں گرنے سے متاثرہ شخص شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے کنواں میں ہی متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اورپیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے باسکٹ سٹریچر اور ٹرائی پوڈ کے ذریعے کنویں سے بحفاظت باہر نکال کر متاثرہ شخص کو اوکاڑہ ویلفیئر ہسپتال منتقل کر دیا۔