اوکاڑہ،11جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ محمد زاہد غزنوی نے دیپالپور کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد اشرف لنگاہ، ارشد مہار ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل اور دیگر نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا۔
سیشن جج اوکاڑہ نے جوڈیشنل کمپلیکس میں واٹر فلٹر، سہولت سنٹر، ہیلتھ کئیر سنٹر اور نابالغ ملاقات روم کا افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر صدر دیپالپور بار ایسوسی ایشن دیوان مصداق اور سیکرٹری بار راؤ اسد وقاص ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔سیشن جج اوکاڑہ نے اس موقع پر شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایک پودا بھی لگایا۔افتتاح اور پودا لگانے کے بعد ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سیشن جج اوکاڑہ نےکہا کہ عدالتوں میں آنے والے سائلین کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ سائلین کی سہولت کے لیے سنٹرز کا قیام ممبر پنجاب بار ارشد مہار، صدر دیوان مصداق اور سیکرٹری بار راؤ اسد وقاص ایڈووکیٹس کی کاوشوں سے ممکن ہوا ۔