ایبٹ آباد، 19 جون (اے پی پی ):گلیات میں خصوصی صفائی مہم جاری ہے ،مہم کے دوران بگنوتر سے باڑیاں تک سٹرک کو مکمل صاف کیا جائے گا، صفائی مہم کے دورن سڑکوں سے کنسٹریکشن اور بلڈنگ میٹریل ہٹا دیا گیا ہے ۔
ترجمان جی ڈی اے احسن حمید کے مطابق صفائی مہم میں عملہ گہری کھائیوں میں موجود کچرا بھی اٹھانے میں مصروف ہے،سیاحوں کیلئے ہر ممکن آسانی پیدا کی جائے گی، بلڈنگ میڑیل اور غلط پارکنگ گلیات میں ٹریفک مسائل کی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ٹیکنکل زاہد کاظمی صفائی مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔