ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڑ محمد ظفراقبال کا دورہ بہاولنگر پولیس لائن میں گاڑیوں کی انسپکشن ، کرائم میٹنگ کی صدارت کی

15

بہاولنگر،23 جون  ( اے پی پی): ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڑ محمد ظفر اقبال  نے  ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کے ہمراہ بہاولنگر کا دورہ  کیا  ، عبدالرزاق شہید پولیس لائن پہنچنے پرپولیس کے چاک وچوبند دستے  نے  سلامی دی  ،یادگارشہداء پرپھولوں کی چادر چڑھائی،دعاکی اور پولیس لائن میں گاڑیوں کی انسپکشن کی، دفتر پولیس بہاولنگر میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمین  میں  نقد  رقم اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کیے۔بعد ازاں ڈی ایس پی دفتر فورٹ عباس،تھانہ فورٹ عباس اور ڈی ایس پی دفتر ہارون آباد کی انسپکشن بھی  کی ۔

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڑ محمد ظفر اقبال  نے  پولیس لائن میں گاڑیوں کی انسپکشن کی، دفتر پولیس بہاولنگر میں ایس ڈی پی اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کی اور زیر سماعت مقدمات کو میرٹ پرجلد از جلدیکسو کرنے کی ہدایت کی۔ تقریب کے دوران پولیس افسران وملازمین  میں سرقہ باالجبر، منشیات فروشی،قتل،زنا بالجبر و دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورمال مسروقہ کی برآمدگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیے۔بعدازاں میڈیا نمائندگان سے تعارفی میٹنگ کی۔

 تھانہ کی حوالات کادورہ   کرتے ہوئے حوالات میں موجودملزمان سے گفتگو کی،تھانہ میں صفائی کے نظام کو چیک کیا۔انہوں نے کہاکہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کوعزت دیں اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔

ڈی پی او  بہالنگر محمد ظفر بزدار نے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کو اپنے تعیناتی کے عرصہ میں کیے جانے والے اقدامات کے متعلق تفصیل سے بریف کیا۔ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب نے ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار کو احسن اقدامات پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ بہاولنگر پولیس اسی عزم اور ولولے سے مشن جاری رکھے گی۔