ایگزیکٹو کونسل آف پیکو نے  پاکستان کے مقبوضہ جموں وکشمیر پر اصولی موقف کی حمایت ، اسلام آباد میں پیکو سیکرٹریٹ کے قیام کی منظوری  دی ہے : اسپیکر قومی اسمبلی

13

اسلام آباد ، 01 جون (اے پی پی ): اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو کونسل آف پیکو نے  پاکستان کے مقبوضہ جموں وکشمیر پر اصولی موقف کی حمایت کی ہےاور اسلام آباد میں پیکو سیکرٹریٹ کے قیام کی منظوری دی ہے  جبکہ ایگزیکٹیو کونسل نے تیسری پیکو کانفرنس افغانستان میں منعقد کرانے پر اتفاق کیا ہے۔

منگل کو یہاں اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کی دوسری جنرل کانفرنس کے موقع پر  اے پی پی سے خصوصی  گفتگو  کرتے  ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ پوری پارلیمنٹ اور پاکستان کے عوام کی جانب سے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، پوری دنیا اس وقت کووڈ-19 کی لپیٹ میں ہے، عالمی وباء کی اس خطرناک لہر میں ای سی او کے پارلیمانی سربراہان آج اکھٹے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ای سی او کے تمام ممالک مل کر خطے کو ترقی کی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا  پیکو کانفرنس کو مزید فعال بنانے کے لیے پیکو کی رولز آف بزنس کی منظوری اور ممبر ممالک کی پارلیمانوں میں پیکو برانچز کے قیام پر اتفاق بھی ایک خوش آئند اقدام ہے ۔