کوئٹہ، 11 جون (اے پی پی):ممبر چیمبر آف کامرس آغا ظہور شاہ نے کہا کہ آج کا بجٹ پچھلے بجٹ سے بہت بہتر ہے کیوں کہ اس میں عوام کو بہت زیادہ مراعات دی گئی ہے ۔
ممبر چیمبر آف کامرس آغا ظہور شاہ نے اے پی پی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجٹ میں موبائل پر عوام کر ریلیف دیا گیا ہے، پاکستان میں بنی والی 800 سی سی کی گاڑیوں پر بھی جی ایس ٹی کو 17 سے 12.50 تک پرسنٹ کردی گئی ہے جو کہ مینو فیکچر لیول پر بہتر ہو جائے گا اس سے ہمارے ملک کا سپورٹ بہتر ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج کا بجٹ پہلے بجٹ سے بہت بہتر ہے کیوں کہ اس میں عوام کو بہت زیادہ مراعات دی گئی ہے اور شوکت ترین نے ایک اچھی بات کہی کہ اس وقت ہم چارہے ہیں کہ ایک عام عادمی موٹرسائیکل سے گاڈی خریدنے کے قابل ہوجائے اور یہ بات ہمارے لئے بہت خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کم کردی گئی ہے اور ویدہولڈنگ ٹیکس کم کردیے گئے ہے موجودہ حکومت کا پیش کیے جانے والا بجٹ اچھا بجٹ ہے اور ہم امید کرتے ہے کہ بلوچستان کے لئے مزید بہتر ہوگا۔