بورے والا، 14 جون (اے پی پی ): کوئٹہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے ایف سی کے جوان کو بورے والا میں انکے آبائی گاؤں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔گزشتہ روز آئی ای ڈی کوئٹہ میں ہونے والےبم دھماکے میں ایف اسی کے جوان مصدف عنایت جام شہادت نوش کرگئے گئے تھے۔
شہید مصدف کا جسد خاکی بورے والا میں انکے آبائی گاؤں 275/ ای بی میں پہنچایا گیا جہاں انکے جسد خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹ کر انکے اہل خانہ اور اہل علاقہ کی موجودگی میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔
پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پرسلامی پیش کی نماز جنازہ میں علاقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔