بہاولنگر،25جون ( اے پی پی ): ڈینگی اور کورونا سے بچاؤ کی آگاہی کے لئے موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام محکمہ ہیلتھ کی جانب سے کیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی نے ریلی کی قیادت کی ۔ریلی حیدر سٹیڈیم سے شروع ہوکر بلدیہ روڈ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی آر عابد حسین بھٹی اور سی او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یار نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنا ہوگا، شہری کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ ویکسینشن لازمی کروائیں، مون سون کے دوران ڈینگی سے بچاو کے لئے خاص خیال رکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مکھی مچھروں کی پرورش کو ہر سطح پر روکا جائے تاکہ ہم ڈینگی کا خاتمہ کرسکیں ۔