بہاولنگر؛ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مصالحہ گرائنڈنگ یونٹ پر چھاپہ،150 کلو ملاوٹ شدہ مرچیں اور مصالحہ جات برآمد کرکے تلف کر دی گئی

30

بہاولنگر ، 27 جون (اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی  نے ناقص مصالحہ جات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی  کے دوران عید گاہ روڈ پر مصالحہ گرائنڈنگ یونٹ پر کامیاب چھاپہ مارا، جس  دوران   150 کلو ملاوٹ شدہ مرچیں اور مصالحہ جات برآمد کرکے تلف کر دی  گئی ، ٹیسٹ کے دوران سرخ مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ پائی گئی۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کے مطابق  مصالحہ جات میں ملاوٹ کرنے پر گرائنڈنگ یونٹ کو پندرہ ہزار روپے جرمانہ کردیا گیاہے ، ملاوٹی سرخ مرچوں کا استعمال معدے میں تیزابیت اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔