گلیات،24 جون(اے پی پی): بیرن گلی جوگی مار کے مقام پر مسافر جیپ کھائی میں گِرگئی، کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیکنیشن جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ حادثے میں جیپ کا ڈرائیور اور ایک بچہ موقع پر جانبحق جبکہ بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122کی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کر دیا، 4 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں آصف ساکنہ بسالی اور ذیشان ولد گل خطاب سکنہ جوگی مار شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں ذوہیب ولد اشرف، عاصم ولد اورنگزیب، شاہد ولد نذیر، محمد، شکیل ولد یعقوب، نعمان ولد گل خطاب، صادق ولد وعبدالمنان، عمیر ولد ایازشامل ہیں۔