جناح پارک کو شہر کی بہترین تفریح گاہ بنائیں گے؛ سیکرٹری ہاﺅسنگ ساﺅتھ پنجاب لیا قت علی چٹھہ

47

ملتان، 17 جون (اے پی پی ):سیکرٹری ہاﺅسنگ ساﺅتھ پنجاب لیا قت علی چٹھہ نے کہاہے کہ شہر  کے دوسرے  بڑے  پارک ، جناح پارک کو شہر کی بہترین تفریح گاہ بنائیں گے اور  اسے عوامی سہولتوں سے آراستہ کر یں گے۔ پی ایچ اے پارک کو بہترین حالت میں بحال کرنے کے لیئے مربوط حکمت عملی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار جناح پارک سے ملحقہ علاقہ مکینوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہا ۔ سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ جناح پارک کے مسئلے کو جلد ازجلد حل کرنے کی کوشش کر ینگے ، پارک میں موجود تمام مسائل کو حل کرنے کے لیئے بھر پور اقدامات کیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی اور بہتر تفریح کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

 اس موقع پر وفد نے پارک میں موجود لنیڈ سیکپنگ، پانی، ٹریکس اور دیگر مسائل سے آگاہ کیاجس پر سیکرٹری ہاﺅسنگ نے مسائل کے حل کی یقینی دہانی کرائی اور مزید کہا کہ عوام میں اپنے علاقے میں موجود مسائل سے آگاہی اور اُس کے لیئے آواز بلند کرنا خو ش آئند ہے۔