ملتان، 28 جون (اے پی پی ):سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ جناح پارک کو ملتان شہر کی بہترین تفریح گاہ بنائیں گے، پی ایچ اے پارک میں لینڈ سیکپنگ اور دیگر سہولیات پر فوری کام کا آغاز کریں گے،پارک کو عوامی تفریح کی تمام سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔
سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے ان خیالات کا اظہار جناح پارک کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارک میں عوام کی تفریح کا تمام سامان مہیا کیا جائے، لینڈ سیکپنگ کو بہتر کیا جائے۔ پارک کو پانی ، جاگنگ ٹریکس اور دیگر سہولیا ت سے آراستہ کیا جائے۔
چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ پارک میں بہترین شجر کاری کی جائے گی، پارک فیملیز کے لیے بہترین تفریح گاہ ثابت ہوگا ۔
ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا کہ جناح پارک شہر کا دوسرا بڑا پارک ہے اور عوام کا کافی رش اس پارک میں ہوتا ہے، جناح پارک کو تمام تفریحی سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لیئے مربوط حکمت عملی تیا ر کر لی ہے۔