جیکب آباد،10 جون (اے پی پی ) : وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو نے بانو بازار، شاہی بازار اور صرافہ بازار سمیت دیگر مارکیٹوں کا ہنگامی دورہ کیا۔
ملیحہ سومرو نے شہر کی اہم مارکیٹوں میں ٹف ٹائل سمیت نکاسی آب کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات جاری کیئے۔انہوں نے کہا کہ آج کے اس دورے کا مقصد، شہریوں کے مسائل دور کرنا ہیں، عوامی شکایات کو دور کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائےگی۔