جیکب آباد :ضلع انتظامیہ کا  تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، دوکانوں کو مسمار کر دیا گیا

16

جیکب آباد،09  جون (اے پی پی ):  تحصیل ٹھل میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار بھیو اور تحصیلدار دیدار کنرانی کی سربراہی میں ضلع انتظامیہ کا  تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،محکمہ بلدیہ کے عملداروں اور ہیوی مشینری کے استعمال سے سرکاری املاک پر کیے گئے قبضوں کو ہٹانے کے لیے آپریشن کیا گیا۔

شاھ عبدالطیف لائبریری کے اطراف میں قبضہ کرکے دوکانیں بنائیں گئی تھی جن کو ضلع انتظامیہ کے احکامات پر مسمار کیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق جتنے بھی سرکاری املاک پر قبضے ہیں سب کو ہٹایا جائے گا۔