جیکب آباد: ملزم کو فرار کرانے کا جرم ثابت ہونے پر ایس ایچ او سمیت3 پولیس اہلکاروں کو پندرہ پندرہ ماہ کی سزا

25

جیکب آباد، 09 جون (اے پی پی ): جیکب آباد میں ملزم کو فرار کرانے کا جرم ثابت ہونے پر ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکاروں کو پندرہ پندرہ ماہ سزا اور تیس تیس ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی، تینوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

جیکب آباد کے سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج غلام علی کناسرو کی عدالت نے سابق ایس ایچ او دوداپور فدا حسین لانگاہ ہیڈ منشی معشوق ملغانی اور پولیس اہلکار عمران پر ملزم انور علی کو 2017 کے دوران لاک اپ فرار کرانے کا جرم ثابت ہونے  پر پندرہ ماہ سزا اور تیس تیس ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی، تینوں ملزمان کو جیل منتقل کردیا گیا۔