حکومت اداروں کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے: گورنر چوہدری محمد سرور

12

لاہور 25 جون(اے پی پی): گورنر پنجاب سے صوبائی وزیر سید صمصام بخاری نے یہاں لاہور میں ملاقات کی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حکومت اداروں کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن رہا ہے بھارت سے پاکستان میں امن واستحکام برداشت نہیں ہورہا جبکہ بھارت کی وجہ سے خطے میں امن کو خطرات لاحق ہیں لیکن ہم امن دشمنوں کے عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف 22کروڑ پاکستانی ایک پیج پر ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر سید صمصام بخاری نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ہی ملک ترقی یافتہ اور خوشحال ہوگا، وفاقی اور پنجاب حکومت نے ایک عوام دوست بجٹ دیا ہے۔