حکومت ملک کے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے حوالے سے پر عزم ہے: گورنر پنجاب

32

لاہور،19 جون (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور  نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات قومی امنگوں کی تر جمانی اور جمہوریت کی جیت ہیں، حکومت ملک کے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے حوالے سے پر عزم ہے۔

ہفتہ کو یہاں صوبائی وزیر  توانائی  ڈاکٹر اختر ملک سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن کا انتخابی اصلاحات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا جمہوریت کی نفی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کر کے اپوزیشن دھاندلی کی حمایت کریگی جبکہ انتخابات کو دھاندلی سے پاک کرنیکا واحد آپشن الیکٹرانک ووٹنگ ہے۔

گورنر نے کہا کہ ہم جمہوریت، آئین اور پارلیمان کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں، ہم اورسیزپاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے کے حامی اور اپوزیشن مخالف ہے۔انہوں نے کہا کہ  اورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، ان کو انتخابی عمل میں لازمی شریک کرینگے۔