خدمت آپکی دہلیز پر” پروگرام پر شہریوں کا بڑھتا ہوا اعتماد”

26

ملتان،03 جون(اے پی پی ): “خدمت آپکی دہلیز پر” پروگرام پر شہریوں کا اعتماد وقت کے ساتھ  بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ ترجمان کمشنر نے کہا کہ ایک روز میں تعمیراتی ملبہ ہٹانے کی 8 شکایات موصول، تمام حل کر لی گئیں ہیں اور کہا سٹریٹ لائٹس مرمت کی موصول 70 شکایات میں 65 حل کر لی گئیں ہیں انسداد وال چاکنگ مہم میں شہر کی خوبصورتی خراب کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے، وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف 2 مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔

ترجمان کمشنر نے کہا کہ گریٹ ویز کیرئیر، موسی پراپرٹی ڈیلرز کے خلاف وال چاکنگ کرنے پر ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہیں اور کہا روزانہ کی بنیاد پر وال چاکنگ کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، متعدد بار وال چاکنگ نہ کرنے کی وارننگ دی گئی، اب مقدمات درج کروائے جارہے ہیں اور کہا شہر کی خوبصورتی کا خیال رکھنا شہریوں کا بھی فرض ہے۔