درخت ماحولیاتی آلودگی اور زمینی کٹاؤ سے بچاتے اور ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں؛مقررین کا گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول ملتان میں  شجرکاری  مہم  سے  خطاب

59

ملتان، 04 جون (اے پی پی ): پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول ملتان حاجی ملک جہانگیر احمد انصاری، تحصیل فاریسٹ آفیسر محکمہ جنگلات توسیع سب ڈویژن ملتان محمد رفیق ممتاز،سماجی رہنما رشید خان اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، درخت ماحولیاتی آلودگی اور زمینی کٹاؤ سے بچاتے اور ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں، درخت ہر طرح سے ہمارے لیے فائدہ مند ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر محکمہ جنگلات توسیع سب ڈویژن ملتان اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کے سلسلہ میں گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول ملتان میں پودے لگاتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ مسلم ہائی سکول ملتان منظور جاوید، ٹیچر گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول محمد اکبر،احمد رضا، محمد فاروق، مجمد بخش ہیڈ مالی موجود تھے۔

مہمانان گرامی نے سکول کے بچوں کے ساتھ ملکر شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگائے اور بچوں میں تقسیم کیے علاوہ ازیں اگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔