اسلام آباد،14جون (اے پی پی): صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ دور دراز علاقوں تک تعلیم پھیلانے کیلئے جامعات اپنی آن لائن صلاحیتوں کو بہتر بنائیں، حکومت تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، حکومت نے 50،000طلباء کیلئے احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام متعارف کرایا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک بریفنگ کے دوران کیا۔صدر عارف علوی کو لمز یونیورسٹی کے ریکٹر شاہد حسین نے یونیورسٹی کی کارکردگی پر بریفنگ دی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ جامعات تحقیق اور جدت پر مبنی تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائیں ،جامعات چوتھے صنعتی انقلاب کی ضروریات کے مطابق طلبا کو تیار کریں۔
انہوں نے کہاکہ جامعات بین الاقوامی اور قومی سطح پر دیگر جامعات کے ساتھ اشتراک بڑھائیں، معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور جامعات کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے معیاری تعلیم کے فروغ کیلئےلمز یونیورسٹی کی کاشوں اور خدمات کو سراہا۔