دیپالپور ،25 جون (اے پی پی ):دیپالپور تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے پولیس نے محمد ثقلین۔ قمر زمان، اورمحمد حسن کو موقع پر گرفتار کر لیا جبکہ چوتھا ساتھی ڈاکو محمد احمد بھاگنے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے محمد احمد کی تلاش شروع کر دی اور ملزمان کے خلاف تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں مقدمہ درج مقدمہ درج کر لیا۔
دیپالپور پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس پر عمل کرتے ہوئے تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے ایس ایچ او حافظ اطہر رشید نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈاکوؤں کو ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ دو 30 بور پسٹل اور 10 گولیاں برآمد کر لی گئی حجرہ شاہ مقیم پولیس نے گرفتار ملزمان قمر زمان،محمد حسن اور محمد احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ایس ایچ او حافظ اطہر رشید کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے ہماری زمہ داری ہے انکے خلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔