رواں سال کے بجٹ سے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی ،تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف اور آمدن میں اضافہ کریں گے,وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی میڈیا سے گفتگو

29

لاہور5جون (اے پی پی ):رواں سال کے بجٹ سے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی ،تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف اور آمدن میں اضافہ کریں گے،اپوزیشن سے اصلاحات پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں، مریم نوازاور شہبازشریف کا جھگڑا ختم ہوگا تو پھر انکی پالیسی کا فیصلہ ہوگا، فضل الرحمن کا فیصلہ دونوں پارٹیوں کے بعد کریں گے، بلاول اور علی فریال کی پالیسی واضح ہونی چاہئے ،تنکوں کی طرح اپوزیشن بکھری ہوئی ہے ، انتخابی اور عدالتی اصلاحات پر حکومت کا اپوزیشن کو ساتھ دینا چاہئے،ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے نجی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن ووٹنگ مشین کو آگے لائیں اگر کوئی خرابی ہے تو بتائیں ،پالیسی فیصلے حکومت نے کرنے ہیں ، وفاق و صوبوں میں باآسانی بجٹ تقسیم ہوگا اس پر ہمیں مشکل نہیں اتحادیوں نے حمایت کا یقین دلایاہے، مریم نواز نے ن لیگ کو پیپلزپارٹی کے حوالے کر دیا پہلے وٹہ سٹہ ہوا لیکن بعد میں طلاق ہوگئی، دلہن پہلے سندھ گئی ناراض ہوکر واپس آگئی ہم چاہتے تھے کہ شادی چلتی رہے لیکن طلاق ہو گئی،انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے چھوارے تگڑے نہیں وگرنہ شادی برقرار رہتی، جہانگیر ترین کا دھڑا ہے جو پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، کھانوں میں ذاتی تعلق کی وجہ سے جاتے ہیں، ایم این اے اور ایم پی اے اپنے تعلقات کےلئے جاتے ہیں سب عمران خان کے ویژن کے ساتھ ہیں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اداروں میں مسائل ہیں بے پناہ سیاسی بھرتیاں کی گئیں ،خورشید شاہ کو ڈیڑھ سو سال جیل میں رکھنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ فیٹف پر بڑی کامیابی حکومت کو حاصل ہوئی ہے ،وزارت قانون سمیت تمام ادارے قابل تعریف ہیں، عمران خان کے ویژن پر جہانگیر ترین کو مکمل اعتماد ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو انتخابی اصلاحات پر آنا چاہئے ہم چاہتے ہیں کشمیر کے الیکشن کے دوران کچھ حلقوں میں الیکٹرونگ ووٹنگ مشین استعمال کریں گے، ای وی ایم پر الیکشن ہونے چاہئیں تاکہ دھاندلی کا الزام ہی نہ لگے۔ شہبازشریف فوکل پرسن تعینات کریں تاکہ بات چیت ہو سکے، فنانس ڈیپارٹمنٹ نے اے جی پی آر نے رپورٹ جمع کروا دی ہے ، انہوں نے کہا کہ بھارتی لابی کا پروپیگنڈہ کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے نہیں ساڑھے آٹھ سو ویب سائٹس پکڑیں جو بھارت چلا رہاتھا، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کیس کی سماعت ہونی چاہئے تاکہ سزا ہو سکے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کاکہنا ہے کہ اپوزیشن انتشار کا شکار ہے لگتا ہے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی طلاق ہوگئی ہے ہم چاہتے تھے شادی برقرار رہے لیکن طلاق ہو گئی،مولانا کے سہارے مضبوط نہیں تھے، ویسے بھی سیاست فضل الرحمان کے بس کی بات نہیں ، انہیں چاہئے کہ نکاح وغیرہ پڑھایا کریں،معیشت مستحکم ہو گئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں حکومت پانچ سال پورے کرے گی،فواد چودھری نے بجٹ میں عوام کو خوشخبری کی نوید سنا تے ہوئے کہا کہ متوسط طبقے کو اچھا خاصا ریلیف دیںگے،انہوں نے اپوزیشن کو معاشی اور انتخابی اصلاحات پر دعوت دیدی اورساتھ ہی شہبازشریف کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔وفاقی وزیر اطلاعات کاکہنا تھاکہ پاکستان کو فیٹف پر بڑی کامیابی ملی تمام اداروں نے مل کر کام کیا ، کورونا وباء پر بھارت قابو پانے میں ناکام ہوا اور اپنی سات اعشاریہ پانچ فیصد کی معیشت کو لے ڈوبا لیکن ہم مستحکم ہوئے پاکستان کی مشکلات ختم ہو گئی ہیں اب ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا۔