صوابی، 01 جون(اے پی پی): ریسکیو 1122 صوابی کنٹرول روم انچارج عثمان علی نے گزشتہ ماہ مئی کی کارگردگی رپورٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی صوابی ھارون الرشید کو پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 صوابی نے گزشتہ ماہ مئی میں مجموعی طور پر 967 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کی۔ ضلع صوابی کے مختلف ہسپتالوں سے دوسرے ہسپتالوں کو مریضوں کی مفت منتقلی کے 375 ایمرجنسیز، اور اس کے علاوہ 113 ٹریفک حادثات،331 میڈیکل ایمرجنسی ،60 آگ لگنے کے واقعات، 21گولی لگنے اور مارپیٹ کے واقعات، 57 کورونا 06ڈوبنے،04 مختلف نوعیت کے واقعات کی ایمرجنسیز شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 صوابی نے 35افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، 915افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا جبکہ21افراد موقع پر جاں بحق ہوئے۔