رینالہ خورد،05مئی(اےپی پی): وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کرونا ویکسنیشن کے حوالے سے احسن اقدام، تحصیل رینالہ خورد میں آج سے ویکسنیشن کے چار سنٹر فال کر دئیے گئے ۔ آر ایچ سی سنٹر،سپورٹس کمپلیکس رینالہ خورد،اختر آباد رورل ہیلتھ سنٹر،بامابالا رورل ہیلتھ سنٹر قائم کر دئیے گئے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد رضوان اشرف نے نئے سینٹرز کا افتتاح کیا۔ ویکنیشن سنٹر صبح 8 سے رات8بجے تک کھلے رہیں گے۔
قبل ازیں ضلع بھر میں ٹوٹل 4ویکسنیشن سنٹر کام کررہے تھے جہاں پر دور دراز سے لوگوں کو آنا پڑتا تھا۔