سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی  شفاف اور بہتر انداز میں تحقیقات  کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا؛ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان

41

مسلم باغ، 27 جون (اے پی پی ): وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی مسلم باغ آمد پر عثمان خان کاکڑ کے صاحبزادے خوشحال کاکڑ اور دیگر لواحقین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہی،ں شفاف اور بہتر انداز میں تحقیقات کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع پر سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کے صاحبزادے خوشحال کاکڑ نے کہا کہ ان کے  والد عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔

 ملاقات میں صوبائی مشیر حاجی محمد خان لہڑی، سینیٹر انوار الحق کاکڑ، رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی اور پی کے میپ کے سینئر رہنما موجود تھے۔