سکھر،26جون(اے پی پی ) : انسدادمنشیات کے عالمی دن کے موقع پر انٹی نارکوٹکس فورس،مرکز وسائل برائے انسداد منشیات ،حکومت پاکستان سکھر ریجن کے زیر اہتمام “منشیات اور آپ “کے عنوان سے آگاہی واک ریلی نکالی گئی۔
شرکاءنے ہاتھوں میں منشیات کے خلاف اور اسکی روک تھام کے سلسلے میں ہاتھوں میں تحرری پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
اس موقع پر انٹی نارکوٹکس فورس سکھر ریجن کے کیپٹن ثقلین و دیگرنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر ڈویڑن کو منشیات سے پاک کیا جائے گا ، منشیات فروشوں کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سکھر ضلع کے اندر منشیات پر بڑی حد تک کنٹرول کیا گیا ہے اورملوث افرادکے خلاف بھی کاروائی کی جارہی ہے جبکہ مزید سخت اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
ریلی میں سکھر کے سماجی و سول سوسائٹی کے نمائندگان ، تعلیمی اداروں کے طلباءاور شہریوں نے کثیر تعداد می شرکت کی۔