سکھر؛ نیب نے پلی بارگین سے وصول 37 ملین سے زائدکی رقم کا چیک سندھ حکومت کے نمائندے کے حوالے کردیا

16

سکھر،23جون (اے پی پی ): نیب نے پلی بارگین سے وصول کی گئی 37 ملین سے زائدکی رقم کا چیک سندھ حکومت کے نمائندے کے حوالے کردیا،یہ رقم ملزمان سے مختلف کیسزمیں پلی بارگین کے تحت وصول کی گئی ہے۔

نیب سکھرکی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نیب سکھرآفس میں ایک تقریب منعقدکی گئی جس میں ڈائریکٹرجنرل نیب سکھرمرزامحمدعرفان بیگ نے 37873495 ملین رقم کا چیک محکمہ خزانہ حکومت سندھ کے نمائندہ کے حوالے کیا۔یہ رقم نیب سکھرنے مختلف ملزمان سے پلی بارگین کے ذریعے وصول کی تھی۔

اعلامیہ کے مطابق تقریب میں نیب کے متعلقہ ڈائریکٹرز، تفتیشی افسران (نیب سکھر) اور دیگرافسران نے شرکت کی۔