سکھر:ایس ایس پی ظفر اقبال ملک نے خیرپور پولیس اور تاجران کیجانب سے لگائے گئے ہیٹ اسٹروک کیمپ کا افتتاح کردیا

18

سکھر،29جون(اے پی پی ): ایس ایس پی خیرپور ظفر اقبال ملک نے خیرپور پولیس اور تاجران کی جانب سے لگائے گئے ہیٹ اسٹروک کیمپ کا افتتاح کردیا،کیمپ میں ٹھنڈے پانی اور مشروبات کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

اس موقع پر ایس ایس پی خیرپور ظفر اقبال ملک نے کہا کہ ہر مشکل گھڑی میں خیرپور کی عوام کےساتھ ہیں ۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو کہا کہ اپنے تھانوں کی حدود میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کریں۔

ایس ایس پی نے شہریوں کو ہیٹ سٹروک کے بارے میں آگاہی بھی دی ۔