سکھر،26جون (اے پی پی):سکھربس سٹینڈ کے قریب ڈینٹر پینٹر کالونی میں مرمتی کام کے دوران مسافر کوچ کو آگ لگ گئی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح سکھربس سٹینڈ کے قریب ڈینٹر پینٹر کالونی میں مسافر کوچ کو اس وقت آگ لگی جب ان کی ویلڈنگ کی جا رہی تھی،دیکھتے ہی دیکھتے شدید آگ نے پوری بس اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
سکھربس سٹینڈ انتظامیہ کے مطابق اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت پر آگ بجھائی،فائرٹینڈروالوں کواطلاع دی گئی مگروہ بروقت نہیں پہنچ سکی۔مسافرکوچ خالی تھی جسے مرمت کے لیے ڈینٹر کی دکان پر لایا گیا تھا۔