سکھر:سنی تحریک کی جانب سے سانحہ ڈہرکی کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے مقامی مسجد میں قرآن خوانی کا اہتمام

34

سکھر،11جون(اے پی پی): پاکستان سنی تحریک اور پاکستان ریلوے اسٹاف یارڈ سکھر کے زیر اہتمام شہدائے سانحہ گھوٹکی کے ایصالِ ثواب کے لئے مقامی مسجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر مولانا نور احمد قاسمی، ایس ایس پی ریلوے امجد منظور حاجی امانت علی ڈویڑنل صدر محمد رضوان قادری، حاجی محمد جاوید میمن اور کثیر تعداد میں علماءکرام، تاجر وں، سیاسی سماجی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔