سکھر ،28جون (اے پی پی): سید خورشید احمد شاہ آمدن سے زائداثاثہ جات ریفرنس میں پیرکواحتساب عدالت سکھرمیں پیش ہوئے، جج فریدانورقاضی نے ریفرنس کی سماعت کی۔سید خورشید احمد شاہ نے قوم اسمبلی میں شرکت کے لئے پروڈکش آرڈرکی کاپی عدالت میں پیش کی اور عدلات کو آگاہ کیا کہ انہیں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنی ہے لہٰذا وہ سماعت کے موقع پر غیرحاضرہونگے۔
عدالت کو اطلاع کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہوگئے۔احتساب عدالت نے دو گواہان کے بیانات قلم بندکئے۔ صوبائی وزیرسیداویس قادرشاہ، رکن صوبائی اسمبلی سندھ سید فرخ شاہ اور دیگرنامزدملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
ریفرنس کی سماعت 4 گھنٹے تک جاری رہ۔بیانات اور دلائل کے بعد عدالت سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔سید خورشیدشاہ اور ان کی فیملی کے خلاف ایک ارب 24کروڑ کا آمدن سے زائداثاثہ جات بنانے کا ریفرنس دائرہے۔