سکھر: تھانہ نیو پنڈ پولیس کاجوئےکے اڈے پر چھاپہ، 8 افراد گرفتار

26

سکھر،10جون(اے پی پی):  تھانہ نیو پنڈ پولیس نے جوئےکے اڈے پر چھاپہ مارکر 8 افراد گرفتارکرلیا، ایک لاکھ سے زائد نقدی ،موبائل فونز ،تاش کے پتے و دیگر سامان برآمدکیا۔ تھانہ نیوپنڈ پر گذشتہ روز ہی چارج سنبھالنے والے ایس ایچ او غلام مصطفی میرانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نیو پنڈ علاقے کمہار محلہ میں جوئےکے اڈے پر اچانک چھاپہ مارا۔پولیس ٹیم کو اچانک دیکھ جواریوں میں کھلبلی مچ گی، پولیس نے موقع سے 8 افراد کو دھر لیا،داﺅ پر لگی ہوئی1 لاکھ روپے سے زائد کی نقد رقم،موبائل فونز ،تاش کے پتے و دیگر سامان بھی برآمد کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ہونیوالے تمام افراد پر تھانہ نیو پنڈ میں مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔