سکھر موٹروے کی جانب سے کیرئیر اسکول اوباڑو میں روڈ سیفٹی تھیم کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد

26

سکھر،22جون(اے پی پی ): ایس ایس پی موٹر وے پولیس ایم فائیو غلام قادر سندھو نے کیریئر اسکول اوباڑو میں روڈ سیفٹی تھیم کے حوالے سے پروگرام کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو محمد آصف جونیجو نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر ایس ایس پی موٹر وے پولیس ایم فائیو غلام قادر سندھو نے موٹر وے پولیس کے اہلکاروں اور کیریئر اسکول کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کو روڈ سیفٹی تھیم کے بارےمیں آگاہی دی اور ٹریفک قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکول کے بچوں اور اساتذہ کو ٹریفک قوانین کے بارے میں بریفننگ دی گئی ۔

اس موقع پر کیریئر اسکول میں روڈ سیفٹی تھیم وال کا افتتاح کیا گیا۔