سکھر: پی ٹی آئی رہنما دیدار علی کی سید خورشید احمد شاہ کے بھتیجے کے انتقال پر تعزیت

25

سکھر،16جون (اے پی پی ): پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حاجی دیدار علی جتوئی نے پی پی پی راہنما سید خورشید احمدشاہ سے انکے بھتیجے کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں پی ٹی آئی راہنما دیدار علی جتوئی نے مرحوم حارث شاہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔