سکھر:  کیمرہ مین کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

50

سکھر،22جون(اے پی پی ):کیمرہ مین فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا عہدیداران و ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سکھر پریس کلب  میں ہوا ، اجلاس کے ایجنڈے میں انتظامی امور اور معلوماتی پاکستان ٹور کے بارے میں بات کی گئی ،اجلاس میں کیمرہ مین کو درپیش مسائل پر بات کی گئی ، اور ان کو حل کرنے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ بہت جلد معلوماتی پاکستان ٹور کیا جائے گا ،اجلاس میں کافی عرصے سے غیر فعال ممبران کے بارے میں بات کی گئی ، اور ان کو نوٹ جاری کیے کہ وہ اپنی وضاحت دیں۔

اجلاس کی صدارت صدر جاوید گھنیو نے کی جبکہ تمام عہدیداران و ممبران ایگزیکٹو کمیٹی نے شرکت کی۔

اجلاس میں فوٹوگرافر نعیم غوری اور کیمرہ مین اشفاق کوسو کے بھائیوں کے انتقال پر دعا کرائی گئی۔