سینیٹر مشاہد حسین سید متفقہ طور پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین منتخب ہوئے

110

اسلام آباد،2جون  (اے پی پی): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرپرسن کے انتخاب کیلئے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ کمیٹی کے چیئر پرسن کا انتخاب سینیٹ کے ضابطہ اخلاق اور ہاوس کے کارروائی کے قواعد 184 (1) 2021 کے تحت رائے شماری سے کیاگیا۔ سینیٹر مشاہد حسین سید متفقہ طور پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین منتخب ہوئے۔