شجاع آباد؛مینگو ریسریچ سنٹر میں منعقدہ  آگاہی سیمنار  میں مینگو گروور کو منہ سٹری اور مینگو فروٹ بورر سے چھٹکارا پانے کے طریقوں سے متعلق آگاہی دی گئی

47

شجاع آباد ،24 جون (ٓے پی  پی ):  مینگو ریسریچ سنٹر میں آگاہی سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں مینگو گروور کو منہ سٹری اور مینگو فروٹ بورر سے چھٹکارا پانے کے طریقوں سے متعلق آگاہی دی گئی ۔سیمینار میں ریسرچرز نے اپنے تجربات اور مشاہدات سے اور ویڈیوز کی مدد سے کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کی۔

 سائنس دان عبدالغفار نے کہا کہ گزشتہ سال مینگو فروٹ بورر نے فصل کو 30 سے 40 فی صد خراب کیا تھا اور فروٹ بورر سے چھٹکارا کے لیے کیمیکل کا زیادہ استعمال کی ضرورت نہیں، چند چھوٹے چھوٹے احتیاط بروقت ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ منہ سٹری سے چھٹکارا کا طریقہ یہ ہے کہ ٹرنیچ کے زیر پانی دیا جائے اور بڑے پودے کو ملچ کیا ہوا بیٹ بنا لیا جائے۔

سیمنار میں چھوٹے بڑے  مینگو گروور کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔