اوکاڑہ،01جون (اےپی پی): شدید آندھی اورطوفانی بارش کی وجہ سے مکانوں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے 8 واقعات رونما ہوئے،
ریسکیو کنٹرول روم کے مطابق ضلع بھر میں مکانوں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے 8 حادثات میں عورتوں، مردوں اور بچوں سمیت 24 افراد متاثر ہوئے۔ان واقعات میں 11 متاثرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے جن میں مرد، عورتیں اور بچے شامل ہیں جبکہ 13 متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئےنزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ان حادثات میں 3 تحصیل اوکاڑہ، 3 تحصیل دیپالپور اور 2 تحصیل رینالہ خورد میں پیش آئے۔ ریسکیو 1122 کی 10 گاڑیوں اور 50 سے زائد ریسکیورز نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا جن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کنٹرول روم سے کی۔