شکر گڑھ  کا  بھٹہ گوشت، اپنےمنفرد طریقے سےپکائی جانے والی  غذائیت سے بھر پور ،سادہ پکوان

89

شکرگڑھ ، 05 جون (اے پی پی ): شکر گڑھ میں کوئلے سے چلنے والے اینٹوں کے بھٹے اینٹوں کی پکائی کے ساتھ ساتھ مٹن ،بیف اور چکن بھٹہ گوشت کی لذید اور زود ہضم ڈش کی پکوائی بھی کر رہے ہیں ، بھٹہ گوشت جو بھی کھاتا  ہے ، اس کا رسیا سا ہو جاتا  ہے  ۔

 بھٹہ گوشت کے لئے گوشت کو دہی،پودینہ،لیموں،نمک اور کٹی ہری مرچ لگا کر چند گھنٹے کےلئے رکھ دیاجاتا ہے، پھر ردی  کاغذ اور ایلومینیم کی  شیٹ میں لپیٹ کر کوئلے سے پکتی سرخ  اینٹوں کے اوپر  اینٹوں کے پاؤڈر میں دبا دیا جاتا  ہے ، 3 سے 4 گھنٹوں میں لذیذ اور منفرد بھٹہ گوشت کھانے کے لیئے تیار ہوجاتا  ہے ۔

 دور دراز سے شہری اپنے دوستوں کےہمراہ بھٹہ گوشت سے لطف اندوز سرحدی  گاؤں جتوال کے بھٹوں کا رخ  کررہے ہیں۔شہریوں کاکہنا ہے کہ تیل اور مصالحوں کے کم  ہونےکی وجہ سے بھٹہ گوشت لذیذ بھی ہےاور زود ہضم بھی۔

بھٹہ گوشت اپنےمنفرد طریقے سےپکائے جانے ،بھرپور غذائیت اور سادہ پکوان  ہونےکےباعث مقبول ہورہا  ہے ۔