صفائی نصف ایمان ہے ۔صاف ستھرا ماحول صحت مند معاشرے کے لئیے کا ضامن ہے: ڈپٹی کمشنر

47

ہری پور،5جون ( اے پی پی ):ضلع ہری پور میں ہفتہ صفائی مہم کا آغازکر  دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور مغیث ثناء اللہ نے صفائی مہم کا باقاعدہ طور پر افتتاح کیا۔صفائی نصف ایمان ہے ۔صاف ستھرا ماحول صحت مند معاشرے کے لئیے کا ضامن ہے ڈپٹی کمشنر ہری پور مغیث ثناء اللہ تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز  کر دیا ہے۔ صفائی مہم کا آغاز ڈپٹی کمشنر ہری پور مغیث ثناء اللہ نے خان پور شاہراہ سے کیا ۔اس موقع پر ٹی ایم اے خانپور کے افسران و عملہ بھی موجود تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہری پور مغیث ثناء اللہ نے  کہا کہ ہفتہ صفائی مہم کا آغاز ضلع کی تینوں تحصیلوں خانپور، ہری پور اور غازی میں شروع کر دیا گیا ہے۔ پہلے مراحلے میں مین شاہراہوں و اہم جگہوں کے ساتھ ساتھ صفائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صفائی کے حوالے سے کوئی شکایت ہو تو رابطہ کریں ۔صفائی کے سلسلے میں انتظامیہ اس علاقے کو صاف کروائی گی۔ ہفتہ صفائی مہم کے دوران شہری ہمارے ساتھ تعاون کریں اور اس مہم کو کامیاب بنائیں ۔