لاہور،01 جون (اے پی پی): صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گریزی کی زیر صدارت لاہور میں سیڈ کی نیلامی سے متعلق موثر مارکیٹ ریسرچ سسٹم کے ضمن میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔ صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیا ں گریزی نے پنجاب ایگریکلچرل ریسرچ بورڈکو ورائٹی، ہائبریڈ اور ٹیکنالوجی کے نظام میں سائنسدانوں کو ان کو جائز حق دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے بریڈرز کی رائلٹی کیلئے ایک شفاف سسٹم بنانے اور اس سلسلے میں مالیاتی ایشوز کوحل کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر نے آسان آسائنمنٹ اکاؤنٹ کو جلد از جلد اوپن کرنے کی منظوری دی۔انہوں نے کہا کہ سیڈ کمپنیاں ٹیگ ٹرانسبیلیٹی، پری کوالیفیکیشن کیلئے ایک ضابطہ کار اور پر فارمنس بونڈ کی شرط کو لازمی طور پر پورا کریں۔
سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ حکومت غیر معمولی کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے سائنسدانوں کو نقد انعامات اور میڈلز سے نوازے گی۔
سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمن گیلانی نے کہا کہ بیج کی نیلامی کے طریقہ کار میں ایک ریزرو پرائس اور رائلٹی کے معاملات میں ذمہ داری کا تعین کرنا ضرروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایگری کلچرل ریسرچ بوردکو بیج کی غیر قانونی فروخت کو روکنے میں اپنا فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔
اجلاس میں چیف ایگزیکٹو (پارب) ڈاکٹر عابد محمود اور ڈائریکٹر جنرل زراعت (ریسرچ) ڈاکٹر ظفر اقبال نے بھی شرکت کی۔