لاہور، 03جون(اے پی پی):علاج معالجہ کی سہولیات میں اضافہ اور مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کوفعال بنانے کے لئے ماسٹر پلان تیار کر لیا گیا صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں ایمرجنسی،آپریشن تھیٹرزاور مریضوں کیلئے دیگرطبی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں کہا کہ لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں بستروں کی تعدادکوبڑھایاجارہا ہےمریضوں کو علاج کی شاندارسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا پختہ عزم ہے اور اس حوالے سے فیکلٹی ممبران کی سفارشات پر بھی غورکیا گیا ہے لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں ٹیچنگ اور ٹریننگ کے شعبہ جات میں بہتری لائی جائے گی ہسپتال میں چار نئی سب سپیشلٹیز کیلئے نئی عمارت بھی تعمیر کی جائے گی اور ہسپتال کے دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے آرکٹیکٹ کو ہسپتال کی عمارت کی تزئین و آرائش کا تخمینہ لگانے کی ہدایت بھی کر دی گئی انھوں نے مذید کہا کہ لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی مکمل ری ویمپنگ کی جائے گی تاکہ اس کی فراہم کردہ طبی خدمات کا دائرہ بڑھایا جا سکے اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی خصوصی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی بہتری کیلئے تفصیلی دورہ کرنے پر وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا تہہ دل سےممنون ہیں اور کوروناکی وباء میں شاندارخدمات سرانجام دینے پر ٹیچرآف دی ٹیچرزڈاکٹریاسمین راشدکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر آصف طفیل ایم ایس لیڈی ولنگٹن ہسپتال اور دیگر فیکلٹی اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔