اورکزئی ، 20 جون (اے پی پی ): ضلع اورکزئی کے علاقہ خواجہ خضر میں اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ، جنگلات کے لکڑیوں کے کاٹنے کے جرم میں 5 افراد گرفتار کر لئے گئے اور درختوں کو کاٹنے والے آلات اور کلہاڑی قبضے میں لے لی گئی۔
ملزمان سے 500 من کاٹے گئے لکڑیوں کو قبضے میں لیکر کارروائی شروع کر دی گئی ہیں ، گرفتار ملزمان کو حوالات میں بند کرکے ان کے خلاف تھانہ کلایہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
اس متعلق اسسٹنٹ کمشنر نوید اللہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ہدایات پر ضلع اورکزئی میں جنگلات کے لکڑیوں کے کاٹنے پر پابندی ہے ،ضلع اورکزئی سے دیگر اضلاع کو لکڑیوں کے سمگلنگ پر مکمل پابندی ہے ، علاقہ خواجہ خضر میں جنگلات کاٹنے کیلئے بنائی گئی غیر قانونی ٹینٹس اکھاڑ دئے گئے۔