عارف والا ،23جون (اے پی پی )؛ حکومت پنجاب کی جانب سے گندم مقابلوں میں پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کسانوں میں تین لاکھ اور دو لاکھ روپے مالیت کے چیک تقسیم کئے گئے محکمہ زراعت توسیع انعامات تقسیم پروگرام 2019 2020 2021 گندم مقابلہ جات اور تقریب تقسیم کسان کارڈ حکومت پنجاب کا ایک اور کسان دوست اقدام ہے محکمہ زراعت توسیع کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریاض احمد نے کہا کہ حکومت نے زرعی شعبہ سے منسلک افراد کو مزید مستحکم کرنے اور انکی حوصلہ افزائی کیلیے کسان کارڈ کا اجرا کیا ہے تاکہ دوسرے شعبہ جات کی طرح زراعت کے شعبہ سے منسلک افراد بھی حکومتی سہولت سے مستفید ہوسکیں اس موقع پر پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے چوہدری اشرف کمبوہ۔ ریاض ارشد نیازی ایڈووکیٹ۔ فرحان خان ۔عائشہ انعام وٹو اور دیگر شرکاء نے شرکت کی آخر میں بہترین پیداواری حدف حاصل کرنے والے کاشتکاروں میں کسان کارڈز تقسیم کیے گئے۔