عالمی حدت سے بچائو اور اپنا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے 10 ارب درخت لگانے کا ہدف پوراکرنا  ہے، وزیر اعظم عمران خان 

14

اسلام آباد۔3جون  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماحولیات کی بہتری آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے ضروری ہے، عالمی حدت سے بچائو اور اپنا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے 10 ارب درخت لگانے کا ہدف پوراکرنا اور قومی پارکس میں اضافے کی ضرورت ہے، چین نے ماحولیاتی تبدیلی پر بہت کام کیا ہے  ، اس نے ایک گرین سٹی بنایا ہے ، ہم اس کی مہارت سے تجربہ حاصل کرسکتے ہیں، درخت لگانے کے حوالے سے آگاہی خوش آئند ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں ملک میں گرین فنانس میں جدت کے حوالے منعقدہ تقریب سےخطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے بھی خطاب کیا جبکہ بلیو کاربن پر ورلڈ بینک کی سٹڈی بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر چین کے ساتھ پاکستان میں گرین ایکالوجیکل زون کے منصوبےپر دستخط بھی کئے گئے۔