کوئٹہ،22جون (اے پی پی): صوبائی وزیر داخلہ ضیاءلانگو نے کہا کہ عثمان کا کڑکی رحلت پورے ملک کیلئے بڑا سانحہ ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیاءلانگو، پارلیمانی سیکرٹری صحت ربابہ بلیدی، ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی ودیگرنے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لالا عثمان کاکڑ کے انقال سے پورا ملک سوگوار ہے، لالا عثمان کاکڑ کے انتقال کو ملک دشمن عنا صر غلط رنگ دے رہے ہیں، عثمان کاکڑ کے انقتال پر دکھ ہو،ا لواحیقن سے رابطے میں تھےعثمان کاکڑ کی موت طبعی ہے۔
پارلیمانی سیکرٹری صحت ربابہ بلیدی نے کہا ہے کہ عثمان کاکڑ کی سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔۔انہوں نے کہا کہ عثمان کاکڑ کے علاج کیلئے تمام ہسپتالوں علاج کیلئے الرٹ رکھا تھا۔لواحقین کے خواہش تھی کہ عثمان لالا کا علاج پرائیویٹ ہسپتال میں کیا جائے۔عثمان کاکڑ کے انتقال افسوس ہوا ہے،نیو روسرجن نقیب اللہ اچکزئی مجھے فون پر بتایا تھا کہ عثمان لالا شدید زخمی ہے ان کے علاج کیلے آپریشن تھیٹر تیار کیاجارہا ہے، جب میں پہنچا تو دیکھا کہ عثمان لالا نے الٹیاں کی تھی۔ آپریشن سے پہلے بائیں جانب سے عثمان کاکڑ کو جھکٹے لگنے لگے۔عثمان کاکڑ کو پہلے سے اندرونی چوٹ لگے تھے جو گرنے سے لگ سکتی ہے،سرجری کرنے میں بہت ٹائم لگا۔
انہوں ںے کہا کہ لواحقین کے خواہش کے مطابق اعلیٰ ڈاکٹروں کی ٹیم نے عثمان لالا کی علاج کی نگرانی کی،پہلے 24 گھنٹوں کے دوران عثمان لالا کی طبعیت مزید بگڑگئی۔ ڈاکٹرز اور لواحقین کی مشاورت کے بعد عثمان لالا کو کراچی نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔نیورو سرجن نقیب اللہ اچکزئی نے مزید کہا کہ عثمان لالا کی موت طبعی ہے ۔