قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا گیا

42

اسلام آباد،14جون  (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجث 2021-22ءپر بحث کا آغاز کیا تو شور شرابے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی کچھ دیر کے لئے معطل کردی گئی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بجٹ تقریر کے دوران حکومتی ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر ایوان میں شور مچانا شروع کردیا جس پر سپیکر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو ایک دوسرے کی بات تحمل سے سننی چاہیے۔ انہوں نے حزب اختلاف اور حکمران جماعت کے چیف وہپس کو ہدایت کی کہ پہلے آپس میں مل بیٹھ کر بجٹ پر بحث کا طریقہ کار طے کرلیں، ایسے اجلاس نہیں چل سکتا۔ سپیکر نے اجلاس کی کارروائی 20 منٹ کے لئے ملتوی کردی۔ بعد ازاں سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) منگل کی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا۔