محکمہ زراعت پنجاب کےراولپنڈی ڈویژن  کےمختلف شعبہ جات کی کارکردگی کے لیے جائزہ اجلاس

12

لاہور،14 جون (اےپی پی): سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی کی زیر صدارت محکمہ زراعت پنجاب کےراولپنڈی ڈویژن  کےمختلف شعبہ جات کی کارکردگی کے لیے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ خطہ پوٹھوار اور دیگر بارانی علاقوں میں پانی کے وسائل کو بڑھانے کے لیے حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

اجلاس میں سجاد حیدر ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن،محمد اکرم ڈائریکٹر سوئل کنزرویشن پنجاب،ڈاکٹر محمد اقبال چوہان ڈائریکٹر اصلاح آبپاشی راولپنڈی ڈویژن،عارف منظور ایگریکلچرل انجنیئر فیلڈ ونگ کے علاوہ دیگر آفسران نے  بھی شرکت کی۔